چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر بی جے پی کی تنقید نامناسب

   

Ferty9 Clinic


ورنی منڈل میں رعیتو ویدیکا عمارت کا افتتاح ، نظام آباد میں جلسہ سے ریاستی وزیر نرنجن ریڈی کا خطاب

نظام آباد : وزیر زراعت نرنجن ریڈی ضلع نظام آباد کے ورنی منڈل میں کل رات رعیتو ویدیکا کی عمارت کا افتتاح کیا ۔ اس جلسہ کی صدارت اسپیکر اسمبلی و رکن اسمبلی بانسواڑہ پوچارام سرینواس ریڈی نے کی ۔ اس موقع پر منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی دوباک کے ضمنی انتخابات میں ایک نشست پر کامیاب ہونے کے بعد جذباتی ہوکر حکومت کیخلاف تنقیدیں کرنا شروع کردی ہے ٹی آرایس پارٹی کئی مقامات پر ضلع پریشد ، منڈل پریشد ، بلدیہ اور مقامی ادارہ جات پر بلا مقابلہ کامیابی کے بعد اپنے حد میں رہ کر بات کررہی ہے لیکن بی جے پی اپنے حد کو تجاز کرتے ہوئے ٹی آرایس پر تنقید کرنا سراسر غلط ہے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو پر تنقید کرنا نا مناسب ہے ۔ انہوں نے جدید طور پر زراعت کرتے ہوئے ایک مثال قائم کرنے اور ضرورت کے مطابق کاشتکاری میں تبدیلی لانے کی کسانوں سے پرُ زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بانسواڑہ حلقہ کو کالیشورم کے ذریعہ آبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے رکن اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں ۔ پوچارام سرینوا س ریڈی کی قیادت میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام انجام دئیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ 11ماہ کے لاک ڈائون کی وجہ سے عالمی سطح پر کئی کام متاثر ہوئے ہیں لیکن زراعت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا اور کرونا کے باوجود بھی دو فصلیں کے کاشت کی گئی اور دونوں فصلوں کیلئے کسانوں کو رعیتو بندھو حکومت کی جانب سے فراہم کیا گیا اور تلنگانہ حکومت کو کسانوں سے مکمل ہمدردی ہے اور کسانوں کیلئے سالانہ 50 ہزار کروڑ زراعت پر خرچ کئے جارہے ہیں ۔ وزیر زراعت مسٹر نرنجن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے خرچ کی جانے والی رقم کا نصف حصہ بھی دیگر ریاستوں اتر پردیش و دیگر ریاستوں میں خرچ نہیں کئے جارہے ہیں تلنگانہ کے علاقہ میں 30 لاکھ برقی کنکشنس ہے اور زرعی شعبہ کو سبسیڈی پر برقی سربراہ کیا جارہا ہے اترپردیش میں 5لاکھ برقی بورس کے کنکشنس ہے لیکن سبسیڈی پر برقی سربراہی نہیں کی جاتی اور یہاں کے کسان آئیل انجن کے ذریعہ موٹر چلاتے ہوئے پانی کی نکاسی کرتے ہیں اور یہاں کے قائدین کی سیاست پر بھی تنقید کی ۔ مسٹر نرنجن ریڈی نے کہا کہ عالمی سطح پر جن زرعی پیداوار کی ضرورت ہوتی ہے اس طرح کی کاشت کریں اور کسان دھان پر منحصر نہ ہو اور ہر سال تین تا چار فصل آنے والی کاشت کریں ۔ اس موقع پر اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ رعیتو ویدیکا کی عمارتیں کسانوں کیلئے بے حد فائدہ مند ہے کسان ہر روز یہاں پر اپنے اپنے دوست احباب سے ملاقات کرتے ہوئے زرعی پیداوار پر بات چیت کرسکتے ہیں ۔ چیف منسٹر چندرشیکھر رائو کسانوں کیلئے خصوصی طور پر رعیتو ویدیکا اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے اس کیلئے فنڈس بھی مختص کررہے ہیں ۔ اس سمینار کو رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل ، چیرمین ضلع پریشد وٹھل رائو ، ڈی سی سی بی چیرمین پوچارام بھاسکر ریڈی ، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر لتاکے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔