چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی پریس کانفرنس

,

   

حیدرآباد: چیف منسٹر نے بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحانات ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق بہت جلد منعقد کئے جائیں گے۔ امتحانات کے دوران سماجی فاصلہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ امتحانی امیدواروں کیلئے خصوصی بسوں او رگاڑی کے پاسس کی انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے بیرون ریاست مزدوروں سے کہا کہ وہ تعمیرکے مقام پر قیام کرسکتے ہیں۔ اگر کو ئی مزدور اپنے آبائی وطن جانا چاہتا ہے تو جائے۔

انہوں نے مزدوروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہماری ترقی میں سب سے زیادہ معاون ہیں۔ انہوں نے مائیگرینٹ کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ناموں کا اندارج متعلقہ حکام کے پاس کرائیں۔ ہم آپ کو آپ کے وطن بھیج دیں گے۔ اگر آپ کو کوئی مشکل درپیش ہوں تو 100 نمبر ڈائیل کریں۔ کے سی آر نے بتایا کہ آج جملہ 11 ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رائس ملس میں کام کرنے کیلئے کل جملہ بارہ سو مزدور بہار سے یہاں آرہے ہیں۔ کل جو ٹرین یہاں سے نکلی تھی اسی ٹرین سے یہ مزدورں یہاں پہنچیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست بھر میں جملہ 7.50 لاکھ مزدور ہیں۔ ہم انہیں ان کے وطن بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں اترپردیش اور بہار کے وزرائے اعلیٰ سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ جینا سیکھ لینا چاہئے۔ ہم اپنے آپ کو حکمت عملی کے ساتھ حفاظت کرنا ہے او راسی طرح سے مستقبل میں بھی اپنے آپ کو محفوظ رکھنا ہے۔