کوہیر۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید اطہر احمد سینئر قائد بی آر ایس پارٹی موضع کویلی کوہیر منڈل اور کویلی کرشنا دلت لیڈر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں 3 ڈسمبر کو ووٹوں کی رائے شماری کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تیسری مرتبہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے کیونکہ اس بار عوام نے بی آر ایس پارٹی کے فلاحی و ترقیاتی کاموں کے بنیاد پر ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ایگزٹ پول آرہے ان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وہ صرف رجحانات ہیں قطعی فیصلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیر آباد میں کے مانک راؤ دوسری مرتبہ رکن منتخب ہونے کے قوی امکانات نظر آرہے ہیں۔ اس موقع پر محمد بشیر الدین، پروین کمار، سید افسر احمد، سہیل احمد، محمد مظہر اشوک کمار، شیوراج پال کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
