حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کورونا سے پوری طرح صحتیاب ہوچکے ہیں۔ چیف منسٹر کے شخصی معالج ڈاکٹر ایم وی راو کی قیادت میںچیف منسٹر کے ایراولی فارم ہاوز میں آج درکار معائنے اور ٹسٹ وغیرہ کئے گئے ہیں۔ چیف منسٹر اپنے فارم ہاوز میں آئسولیشن میں ہیں۔ کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر کے آر ٹی پی سی آر ٹسٹ اور اینٹی جن ٹسٹ کروائے گئے ہیں اور دونوں ہی معائنوں کے نتیجے نگیٹیو آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بلڈ ٹسٹ بھی کروایا گیا ہے اور اس کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے ۔ ڈاکٹرس نے تمام رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد توثیق کی کہ چیف منسٹر اب کورونا وائرس سے پوری طرح صحتیاب ہوچکے ہیں۔