حیدرآباد : چیف منسٹر چندرشیکھر راوہریتا ہرم پروگرام کے چھٹویں مرحلہ کے افتتاح کیلئے کل 25 جون کو نرسا پور ضلع میدک کا دورہ کریں گے ۔ وہ نرسا پور میں ہریتا ہرم کے ریاستی سطح کے پروگرام کا آغاز کریں گے ۔ اربن فاریسٹ پارک میں چیف منسٹر شجرکاری کریں گے اور اس طرح پروگرام کا آغاز ہوگا۔ ریاستی وزراء ہریش راؤ اور اندرا کرن ریڈی نے آج چیف منسٹر کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ضلع کلکٹر اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ وزراء نے چیف منسٹر کے دورہ کے انتظامات کو قطعیت دی ۔