حیدرآباد26مئی (سیاست نیوز ) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو جمعہ کو 11.30بجے دن کونڈاپوچماں ساگر پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔چناجئیر سوامی اس پروگرام میں شرکت کریں گے ۔تلنگانہ میں دریائے گوداوری سے پانی حاصل کرنے کے لئے تعمیر کئے گئے کالیشورم لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کا ایک اہم سنگ میل اس کونڈا پوچماں ساگر پروجیکٹ کے افتتاح سے عبور کرلیاجائے گا۔ریاست کے وزیرفائنانس ہریش راو نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو جمعہ کو گجویل کے قریب واقع آکارام پمپ ہوز میں لفٹ پمپس کو کھولتے ہوئے کونڈاپوچماں ساگر پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔