محبوب نگر ۔ 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست کے چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی نے واضح کیا ہے کہ کھیلوں کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔ چیف منسٹر نے محبوب نگر کے ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی کے ساتھ 68 ویں ایس جی ایف آئی انڈر 17 بوائز اینڈ گرلز نیشنل ہینڈ بال چمپئن شپ کے پوسٹرس کی رسم اجرائی انجام دی۔ یہ مقابلے رواں ماہ کی 10 تاریخ سے ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم گراؤنڈ میں منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور ایم ایل اے نے منتظمین کو مبارکباد دی۔ ہینڈ بال اسوسی ایشن کے صدر پی رجنی کانت، سکریٹری ڈاکٹر ضیاء الدین، فزیکل ڈائرکٹرس بالا راجو، فاروق مکرم اور دیگر نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔