استعمال کیلئے مزید دو ماہ درکار: اجئے چوہان
احمد آباد۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کی بی جے پی حکومت نے بالآخر 191 کروڑ روپئے لاگت کا نیا ایئر کرافٹ خریدا ہے جو چیف منسٹر وجئے روپانی اور دیگر اہم شخصیتوں جیسے گورنر اور ڈپٹی چیف منسٹر کی جانب سے ا ستعمال کیا جائے گا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سوانکی دو انجن والے چیالنجر 650 ایئر کرافٹ کی ڈیلیوری آئندہ دو ہفتوں میں ہوگی۔ اس جہاز میں 12 افراد سفر کرسکتے ہیں جس کے اڑنے کی مسافت 7 ہزار کیلومیٹر ہے جو موجودہ بیچ کرافٹ سوپر کنگ سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ جہاز گزشتہ 20 برسوں سے استعمال میں ہے اور اس میں 9 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔گجرات شہری ہوابازی کے ڈائرکٹر کیپٹن اجئے چوہان نے بتایا کہ نئے ایئر کرافٹ کے استعمال کے لیے مزید دو ماہ درکار ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کسٹمز ، ڈائرکٹر جنرل سیول ایویشین اور دیگر حکام سے منظوریاں حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ایئر کرافٹ کے حصول کا عمل پانچ سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ ایئر کرافٹ طویل فاصلہ تک اڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور وہ قدیم جنریشن کا ایئر کرافٹ بھی ہے لہٰذا ریاستی حکومت کو چیف منسٹر کے طویل سفر کے لیے پرائیویٹ جٹ کرایہ پر حاصل کرنا پڑرہا تھا۔ نئے ایئرکرافٹ کے حصول کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چارٹر ایئر کرافٹ کا کرایہ فی گھنٹہ ایک لاکھ روپئے یا اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔