پنجی: گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت اور دیگر کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کی پاداش میں پولیس نے پیر کو ایک 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ نوجوان دھمکی آمیز پیغامات بھیج کر ان سے پیسے طلب کررہا تھا۔ خاطی کی شناخت آشیش نائک کی حیثیت سے ہوئی ہے جو گوا کے سانکول ولیج کا ساکن بتایا گیا ہے۔ وزیراعظم ساونت نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ انہیں ایک بین الاقوامی نمبر سے دھمکی آمیز فون موصول ہوا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اندرون ایک ہفتہ خاطی کو گرفتار کرلیا۔
