چیف منسٹر گچی باولی میں پیر کو 1500 بستروں کے دواخانہ کاافتتاح کرینگے

   

حیدرآباد 17 اپریل ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو 20 اپریل پیر کو گچی باولی میں 1500 بستروں کے دواخانہ کا افتتاح کرینگے ۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے بتایا کہ چیف منسٹر کی ہدایت کے بعد گچی باولی ہاسپٹل کو کورونا مریضوں کے علاج کیلئے تیار کردیا گیا ہے ۔ حکومت نے 10 لاکھ پی پی ای کٹس حاصل کئے ہیں اور N-95 ماسکس بھی حاصل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خون کے معائنوں کے لیبس کی تعداد بڑھادی گئی ہے اور یومیہ پانچ ہزار معائنے کئے جا رہے ہیں۔