سالگرہ کے موقع پر قومی قائدین نے مبارکباد پیش کی
حیدرآباد 13 جون (سیاست نیوز) گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ کو قومی قائدین نے آج سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر ہریانہ نائب سائنی نے راج بھون پہونچ کر بنڈارو دتاتریہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور تہنیت پیش کی۔ اِس موقع پر گورنر اور چیف منسٹر نے راج بھون کے احاطہ میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ دونوں قائدین نے اپنی والدہ کے نام سے پودا لگایا۔ چیف منسٹر ہریانہ نے بنڈارو دتاتریہ کی صحت اور درازی عمر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ دتاتریہ عوامی خدمات کا طویل سلسلہ جاری رکھیں گے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ، سابق صدرجمہوریہ رامناتھ کووند، نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکر، چیف منسٹر مدھیہ پردیش موہن یادو، چیف منسٹر چھتیس گڑھ وشنودیو سائی، مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ ہیوی انڈسٹریز سرینواس راجو ورما اور دیگر قومی قائدین نے فون پر بنڈارو دتاتریہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ چندی گڑھ راج بھون میں ہریانہ کی مختلف سیاسی، سماجی شخصیتوں نے پہونچ کر بنڈارو دتاتریہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر ہریانہ نے سوانح حیات کی اجرائی پر دتاتریہ کو مبارکباد دی۔1