چیف منسٹر یوپی کے دورۂ مرزا پور کے موقع پر آوارہ مویشیوں کو باندھ کر رکھنے کی ہدایت

   

٭ اترپردیش کے محکمہ تعمیرات عامہ نے جونیر انجینئرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی گنگا یاترا میں شرکت کے لئے 29 جنوری کو مرزا پور کے دورہ کے موقع پر آوارہ مویشیوں کو راستہ سے دور رکھنے کو یقینی بنائیں۔ محکمہ نے 9 جونیر انجینئرس کو اُن کی ٹیم ارکان کے ساتھ ہدایت دی ہے کہ وہ آوارہ مویشیوں کو رسیوں سے باندھ کر رکھیں۔