چیف منسٹر 29 اکتوبر کو دھرانی پورٹل کا افتتاح کریں گے

,

   

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے 29 اکتوبر کو دھرانی پورٹل کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ دھرانی پورٹل کے باقاعدہ آغاز سے قبل تجرباتی بنیادوں پر پورٹل کا مشاہدہ کریں تاکہ آغاز کے بعد کوئی خامی باقی نہ رہے ۔ ویب سائیٹ کے آغاز کا مقصد جائیدادوں کی تفصیلات آن لائین رجسٹر کرنا ہے ۔ اضلاع میں ضلع کلکٹرس کی جانب سے پورٹل کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ تجرباتی بنیادوں پر اضلاع میں جائیدادوں کی تفصیلات اور دیگر امور آن لائین کرتے ہوئے کارکردگی کا مشاہدہ کیا جارہا ہے ۔