مٹ پلی : ریاستی وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راو نے آج سہ پہر 3.30 بجے بذریعہ کاروں کے قافلہ کے ساتھ ضلع جگتیال مٹ پلی منڈل ریگنڈہ گورنمینٹ چیف ویپ رکن اسمبلی چینور بالکہ سمن کے مکان پہنچکر بالکہ سمن اور انکے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہویے انکے والد بالکہ سریش کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کی اور بالکہ سریش کی تصویر پر گلہایے عقیدت پیش کی وزیر اعلی کے سی آر کی آمد کے پیش نظر پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گیے اور وہ اپنے پروگرام کے مطابق دوپہر 12 بجے کے بجایے تین گھنٹے تاخیر یعنی سہ پہر تین بجے مٹ پلی پہنچے انکے ہمرہ ریاستی وزرا کپلہ ایشور اور ارکان اسمبلی جگتیال ڈاکٹر یم نجے کمار ضلع پریشد چیرمین داوا وسنتا اور دیگر عوامی منتخب نمائندے اور سرکاری آفسرس موجود تھے۔