لندان ۔ انگلش فٹبال کلب چیلسی افطارکی میزبانی کرنے والی پہلی پریمیئر لیگ ٹیم بن گئی۔چیلسی کی جانب سے اسٹیمفورڈ برج اسٹیڈیم میں مسلمانوں کیلئے افطارکا اہتمام کیا۔ افطار پارٹی میں بڑی تعداد میں روزے داروں نے شرکت کی۔ماہ رمضان میںروزہ داروں کو افطار کروانے کی ویڈیو اور تصاویرکلب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جس پر مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔ انگلش فٹبال کلب کی جانب سے دی جانے والی اس دعوت کو ساری دنیا سے پذیرائی مل رہی ہے۔