چیلسی نے لیورپول کو ایف اے کپ سے باہر کردیا

   

لندن ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیلسی نے دلچسپ مقابلے کے بعد لیورپول کو دو گول سے شکست دے کر ایف اے کپ سے باہرکردیا۔ فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ ایف اے کپ کے پانچویں راونڈ میں لیورپول اور چیلسی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ میچ کے 13ویں ہی منٹ میں ویلیان نے گول کرکے چیلسی کو برتری دلا دی۔ پہلا ہاف1-0 کے اسکور پر ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں جانب سے حملے کیے گئے، 64ویں منٹ میں بارکلے نے چیلسی کی برتری دگنی کردی، جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ رواں سیزن میں شاندار کھیل پیش کرنے والی لیورپول کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔