چیلسی نے پی ایس جی کو شکست دے کر پہلا فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا

   

ایسٹ رودرفورڈ (نیوجرسی)، 14 جولائی (ایجنسیز) پہلے فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلش کلب چیلسی، فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو 0-3 سے شکست دے کر چمپئن بن گیا۔ پہلے ہاف میں چیلسی کی جانب سے کول پالمر نے 2 شاندار گول اسکور کئے جبکہ چیلسی کے کھلاڑی پیڈرو نے بھی پہلے ہی ہاف میں گول اسکور کرکے ٹیم کو 0-3 کی برتری دلوائی۔ اگرچہ دوسرے ہاف کی شروعات میں انتظامی کوتاہیوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی لیکن دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں ہی اسکور کرنے میں ناکام رہیں اور انگلش کلب چیلسی 0-3 سے کامیاب رہا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ فٹبال کے فائنل میں بھی مرکز توجہ بن گئے۔ یہ قیاس آرائیاں پہلے سے کی جارہی تھیں کہ فیفا نے صرف اپنی کمائی کیلئے دنیا بھر کی 32 کلب ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ منعقد کروایا ہے اور یہ ایونٹ پہلے ہی 11 ماہ تک کلب فٹبال کھیلنے والے کھلاڑیوں کیلئے مزید زحمت بن گیا، جس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ فیفا نے ان تمام الزامات کی تردید کی لیکن گزشتہ روز فائنل میں صورتحال ان کے دعوؤں کے برعکس تھی۔ چونکہ یہ ٹورنامنٹ امریکا میں کھیلا گیا ، اس لیے فائنل میں امریکی صدر نے بھی شرکت کی، جبکہ یہ فائنل امریکی ریاست نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔