لندن ۔چمپینز لیگ سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں چیلسی نے ریئل میڈرکو دوگول سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔چمپینز لیگ سیمی فائنل کے سیکینڈ لیگ میں ریئل میڈرڈ اور چیلسی کی ٹیم مد مقابل تھیں۔28 ویں منٹ میں ورنر نے چیلسی کو برتری دلا دی اس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی لیکن پہلا نصف 1-0 کے اسکور پر ختم ہوا۔چیلسی نے گول کے اوسط پر 3-1کی برتری سے فائنل میں جگہ بنائی۔خطابکیلئے چیلسی کا مقابلہ پہلی مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیم مانچسٹر سٹی سے 29 مئی کو استنبول میں ہو گا۔