چیمانند مقدمہ : شاہجہاں پور کے طالب علم اور اُس کے بھائی کی دوسرے لاء کالج منتقلی کے سپریم کورٹ کے احکام

   

نئی دہلی ۔ 4ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن حُکم دیا کہ شاہجہاں پور میں ایل ایل ایم کے ایک طالب علم اور اُس کے بھائی کو جن کے خلاف مرکزی وزیر اور بی جے پی قائد سوامی چیمیا نند کو دھمکانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں دوسرے لا کالج میں منتقل کیا جائے جو بریلی یونیورسٹی سے ملحق ہو ۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ ہمارے لئے ان کا مستقبل اہمیت رکھتا ہے ۔ جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا پر مشتمل بنچ نے حکومت اُترپردیش کو ہدایت دی کہ سپریم کورٹ کے سابقہ حکمنامہ پر عمل آوری کے تحت خاتون اور اُس کے بھائی کو ہاسٹل کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں ۔ بنچ نے بارکونسل آف انڈیا سے درخواست کی کہ اُس کالج کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جہاں مذکورہ خاتون اور اُس کے بھائی کو ایل ایل ایم اور ایل ایل بی کورسیس کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے منتقل کیا جائے گا ۔