دبئی :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کا یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا ۔ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور ٹیم آخری اوور میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم انڈیا نے 229 رنز کا نشانہ 47 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شبمن گل 101 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔