چیمپئنس لیگ کا فائنل، جرمن کلب بائرن میونخ نئی تاریخ رقم کرنے تیار

   

یورپی فٹ بال کلب بائرن میونخ اور پی اس جی آج شب پرتگالی دارالحکومت لزبن میں چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ جرمنی کے تاریخ ساز کلب بائرن میونخ کی ٹیم چھٹی مرتبہ اس ٹائٹل کے لیے میدان میں اترے گی اور اگر اسے کامیابی ملی تو وہ ایک نئی تاریخ رقم کر دے گی۔ اس سے قبل کوئی بھی کلب یہ ٹائٹل چھ مرتبہ اپنے نام نہیں کر سکا۔ اس ممکنہ جیت کے ساتھ وہ چیمپئنز لیگ کے مسلسل گیارہ میچ جیتنے والی واحد ٹیم بھی بن جائے گی۔