چین، امریکہ کیساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار

   

بیجنگ : چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ اپنے اختلافات دور کرتے ہوئے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عالمی چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے مل کر کام کیا جا سکے۔ روئٹرز کے مطابق شی جن پنگ نے نیویارک میں نیشنل کمیٹی برائے امریکہ چین تعلقات کے سالانہ عشائیہ کے موقع پر بھجوائے گئے خط میں لکھا ہے کہ امریکہ اور چین ساتھ رہنے کا ’صحیح‘ طریقہ اختیار کر سکتے ہیں یا نہیں، یہ دنیا کیلئے اہم ہو گا۔دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا مطالبہ رواں ہفتے کے آخر میں وزیر خارجہ وانگ یی کے واشنگٹن کے اہم دورہ سے قبل سامنے آیا ہے۔مریکی صدربائیڈن اور شی جن پنگ کے درمیان نومبر میں منعقد ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سربراہی اجلاس کے موقع پر سان فرانسسکو میں ملاقات متوقع ہے۔اس تناظر میں اعلیٰ چینی سفارت کار کا جمعرات سے ہفتہ تک دورہ اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔