بیجنگ۔ چین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے ایران پر لگائی جانے والی یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کا عمل جاری رکھے گا۔ چینی شہر ووکسی میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایک ملاقات کے بعد چینی وزیر وانگ ژی نے کہا کہ بیجنگ حکومت ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015 میں طے پانے والی عالمی نیوکلیر معاہدہ کی بحالی کی حمایت کرتی ہے۔ وانگ ژی نے مزید کہا کہ اس ڈیل کی بحالی میں درپیش مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہی ہے۔
