چین، تائیوان پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکی کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ چین اگلے 6 برسوں میں تائیوان پر بڑا حملہ کرسکتا ہے۔ ایشیا پیسیفک میں واشنگٹن کے اعلی کمانڈر ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے امریکی سینیٹ کو بتایا کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ بنانے کے عزم کا اظہار کر چکا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اگلے 6 برسوں میں چین تائیوان پر بڑا حملہ کردے گا۔امریکی کمانڈر نے متنبہ کیا کہ چین کا ہدف گوام ہے جس کی حفاظت کی ضرورت ہے اور یہ خدشہ چینی فوج کی جانب سے جاری ویڈیو سے پیدا ہوتا ہے جس میں ایک جزیرہ کے اڈے پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا اور یہ اڈہ گارسیا اور گوام میں امریکی تنصیبات کی طرح تھا۔واضح رہے کہ 1949 میں خودمختار تائیوان کے اعلان کے بعد امریکہ غیر سرکاری اور اہم فوجی اتحادی ہے جب کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتے ہوئے کئی بار حملے کی دھمکی دے چکا ہے۔