چین، تعمیراتی کمپنی کا ویلتھ منیجر 31 کروڑ ڈالر لیکر رفوچکر

   

بیجنگ ۔ چین میںایک تعمیراتی کمپنی کا ویلتھ منیجر31کروڑ ڈالر لیکر رفو چکر ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق کسی زمانے میں چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی تصور کیے جانیوالے ادارے کا کہنا ہے کہ اس کا اپنے ویلتھ مینیجر کے ساتھ رابطہ نہیں ہو پا رہا جن کے پاس کمپنی کے 31کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہیں۔چائنا فارچون لینڈ ڈیولپمنٹ نے کہا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈز میں رجسٹرڈ چائنا کریئیٹ کیپیٹل‘ نے اس کی ایما پر فنڈز سے سرمایہ کاری کرنی تھی۔