چین، روس اور دیگر اتحادیوں کی مشترکہ فوجی مشقیں

   

بیجنگ: رواں ماہ کے آواخر میں چین اور روس مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر رہے ہیں۔ چینی وزارت دفاع کے مطابق روس کے جنوب میں ہونے والی ان مشقوں میں پاکستان، بیلاروس، ایران، میانمار اور آرمینیا کے فوجی دستے بھی شریک ہوں گے۔ اکیس سے چھبیس ستمبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں میدان جنگ میں کنٹرول اینڈ کمانڈ کے ساتھ ساتھ دفاعی حربوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

امریکہ بین الاقوامی مسافروں کیلئے کووڈ اسکریننگ ختم کرے گا
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ پیر سے دیگر ممالک سے امریکہ آنے والے مسافروں کی کووڈ۔ 19 اسکریننگ ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری میں امریکہ کے کچھ ہوائی اڈوں پر وائرس کا قہر شروع ہونے کے بعد چین کے ووہان سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا حکم دیا تھا۔