واشنگٹن۔ چین تقریباً ایک درجن ممالک میں لاجسٹک تنصیبات کے قیام کا خواہاں ہے جس میں تین ممالک ایسے ہیں جو ہندوستان کے پڑوسی ہیں۔ پینٹاگان کی رپورٹ کے مطابق دفاعی طاقتوں میں فاصلہ اس کا اہم مقصد ہے۔ جن ممالک میں لاجسٹک تنصیبات کا قیام عمل میں لایا جائے گا، ان میں ہندوستان کے تین پڑوسی ممالک پاکستان، سری لنکا اور میانمار کے علاوہ تھائی لینڈ، سنگاپور، انڈونیشیا، یو اے ای، کینیا، سچلیز، تنزانیہ، انگولا اور تاجکستان شامل ہیں۔ پینٹاگان نے یو ایس کانگریس میں اپنی سالانہ رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں ملٹری اور سکیورٹی کے شعبہ میں ترقی کیلئے پیوپلز ری پبلک آف چائنا (پی آر سی 2020ء) کے اہم رول کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
