چینائی اور حیدرآباد کے پلے آف کوالیفکیشن کا منظرنامہ

   

چینائی؍ حیدرآباد: ایم ایس دھونی کی دانش مندانہ کپتانی نے سی ایس کے کو بدترین حالات سے واپس آنے میں مدد کی ہے، اور عجب نہیں کہ وہ پھر ایک بار ایسا کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔ وکٹ کیپر ؍بیاٹر کی کپتانی میں واپسی کے بعد شائقین نے فرنچائز کے لیے اسی طرح کی تبدیلی کی توقع کی تھی جب CSK کے کپتان رتوراج گائیکواڈ انجری کی وجہ سے رواں سیزن سے باہر ہو گئے تھے۔ تاہم، دھونی کے کپتان ہونے کے باوجود CSK کے لیے حالات بد سے بدتر ہوتے گئے، جیسا کہ KKR اور MI کے خلاف ٹیم کی کارکردگی سے ظاہر ہے۔ چینائی کی فرنچائز اجنکیا رہانے زیر قیادت کولکاتا ٹیم کے خلاف صرف 103 رنز بنانے میں کامیاب رہی، اور اسے آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سخت حریف ممبئی انڈینز نے بھی 9 وکٹوں سے بڑی جیت حاصل کی اور دھونی خاموشی سے دیکھتے رہے۔ چینائی ٹیم فی الحال (منفی) 1.392 کے NRR کے ساتھ آٹھ میچوں میں چھ شکستوں کے بعد IPL 2025 پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔SRH کی صورتحال بھی لگ بھگ ایسی ہی ہے۔ وہ اس سیزن میں سات میں سے پانچ میچ ہارنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔ حیدرآباد میں قائم فرنچائز کا NRR (منفی) 1.217 ہے۔ پیاٹ کمنز کی قیادت میں حیدرآباد ٹیم نے سیزن کا زبردست آغاز ضرور کیا تھا جب اس نے ہوم گراؤنڈ پر RR کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 286 رن بنائے تھے۔ تاہم، وہ اس رفتار کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے، اس مقام سے وہ لگاتار ہارتے رہے۔ ایشان کشن کی فام بڑی تشویش کا باعث ہے۔ ٹریوس ہیڈ بھی آئی پی ایل 2024 کے مقابلے میں ماند پڑگئے ہیں۔ گیند بازوں کو بھی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے CSK کو اپنے باقی تمام چھ میچ معقول مارجن سے جیتنے ہوں گے۔ چینائی کی فرنچائز کے پاس فی الحال چار پوائنٹس ہیں، جبکہ ٹاپ پانچ ٹیموں کے پاس پہلے ہی 10 پوائنٹس ہیں۔ CSK کا فی الحال سیزن میں بدترین NRR ہے جس کی وجہ سے ٹیم کے لیے پلے آف تک رسائی کا کام اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ ویسے چھ میں سے پانچ میچ جیتنا بھی کافی ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ گزشتہ سال آر سی بی کیلئے کچھ اسی طرح کی صورتحال تھی۔ سخت مسابقت کو مدنظر رکھتے ہوئے SRH کو اسی طرح اپنے باقی تمام میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔ حیدرآبادٹیم کے پاس اس وقت چار پوائنٹس ہیں اور وہ منفی NRR کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔تاہم، پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے حیدرآباد کی مشکلات چینائی سے کم ہیں کیونکہ انہوں نے CSK کے مقابلے میں اب تک ایک میچ کم کھیل کھیلا ہے۔ CSK اور SRH کا مقابلہ جمعہ 25 اپریل کو چینائی کے چیپاک اسٹیڈیم میں مقرر ہے۔