ایرپورٹ ٹارمک زیرآب، مزید موسلا دھار بارش کے تعلق سے ریڈ الرٹ
چینائی : ٹاملناڈو کے دارالحکومت چینائی اور اس سے ملحقہ اضلاع، ساحلی علاقوں اور ڈیلٹا اضلاع کے کچھ حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے ۔ جمعرات کے روز خلیج بنگال کے اوپر 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ دباؤ بنا جو مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ چینائی سے تقریباً 170 کلومیٹر مشرق-جنوب مشرق اور پڈوچیری سے 170 کلومیٹر مشرق میں، بنگال کے جنوب مغرب پر واقع ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ مغرب۔شمال مغرب کی طرف بڑھتا رہے گا اور آج شام چنئی کے آس پاس شمال تمل ناڈو اور اس سے ملحقہ جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں کو عبور کرے گا۔کم دباؤ علاقے کے گہرے دباؤ میں تبدیل ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے اور محکمہ موسمیات نے چنئی، ترووالور، رانیپیٹ، ویلور، سیلم، کلاکوریچی، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع کے لیے انتہائی بھاری بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک یا دو مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔
