چینائی ۔ جب رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم چینائی پہنچی تو ایرپورٹ پر ان کے لیے اور خاص طور پر ویراٹ کوہلی کے لیے مداحوں کا جنون تھا۔ ویراٹ کے نام کی گونج پورے ایرپورٹ پر سنائی دی۔ وہاں موجود مداحوں نے ویراٹ ۔ویراٹ کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ کوہلی کو سکیورٹی فورسز کے گھیرے میں ایرپورٹ سے باہر آتے دیکھا گیا۔ باہر آنے کے بعد وہ سیدھا اس بس میں سوار ہوئے جو اسے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم ہوٹل لے جانے والی تھی۔
ویسٹ انڈیز کے
دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری
جمائیکا ۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ونڈے اور پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے 14 اپریل کو کراچی پہنچ رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق تین ونڈے میچز آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ 2024-25 کا حصہ ہیں، جو 18، 21 اور 23 اپریل کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح ونڈے سیریزکے بعد پانچ ٹی20 میچ بھی اسی مقام پر کھیلے جائیں گے جو 26، 28، 30 اپریل، دو اور تین مئی کو ہوں گے۔ یہ پاکستان کی آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں آخری سیریز ہو گی۔