چینائی: چینائی کے پچا ایپا کالج کے طلبہ کی جانب سے ”بس ڈے“ منایا گیا ہے۔ اس موقع پر طلبہ نے بس کی چھت پر بیٹھ کر سفر کیا۔ بعض طلبہ بسوں کو لٹک کر سفر کرتے دیکھا گیا۔ اسی دوران ایک حادثہ پیش آیا او راس حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گشت کررہی ہے۔ پیر کے روز منائے گئے بس ڈے کے موقع پر طلبہ بس کی چھت پر سفر کرر ہے تھے۔ اسی دوران ایک موٹر سیکل راہ گیر بس کے سامنے آگیا جس پر بس ڈرائیو ر نے اچانک بریک لگادیا جس کی وجہ سے چھت پر بیٹھے طلبہ نیچے گر پڑے۔ کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بس ڈے کے نام سے ہر سال چینائی میں 17جون کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر طلبہ بسو ں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرتے ہیں۔ بسوں سے لٹک کر سفر کرتے ہیں۔ حالانکہ مدراس ہائی کورٹ نے 2011ء میں اس پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس کے باوجود بھی طلبہ اس طرح کا عمل سے باز نہیں آتے۔
தடையை மீறி சென்னையில் நடைபெற்ற 'Bus Day' கொண்டாட்டத்தில் அரங்கேறிய விபரீதம்! #BusDay #Chennai pic.twitter.com/yRXYNrzDnr
— Indian Express Tamil (@IeTamil) June 18, 2019