چینائی :حجاب تنازعہ اس وقت ہندوستان میں انتہا پر پہنچ گیا ہے۔ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں دوسرے مرحلہ کے دوران بعض بی جے پی قائدین نے باحجاب خاتون ووٹرس پر اعتراض کیا تھا کہ اس سے فرضی ووٹ کا خطرہ ہے۔ اب چنائی میں بلدیاتی انتخاب کے دوران بی جے پی ایجنٹ نے ایک باحجاب خاتون ووٹر پر اعتراض کر دیا اور اس سے کہا کہ حجاب اتار کر ووٹ ڈالے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد وہاں ہنگامہ پیدا ہو گیا اور حالات ایسے بن گئے کہ بی جے پی ایجنٹ کو ہی اس جگہ سے ہٹا دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ اے ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے کارکنوں نے بی جے پی ایجنٹ کو بوتھ سے ہٹانے کا مطالبہ کیاتھا ۔
