دبئی : ایم ایس دھونی کی قیادت میں چینائی سوپر کنگز نے چوتھی مرتبہ آئی پی ایل کا 2021 ٹائٹل جیت لیا ہے۔ چینائی نے آج دبئی میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 27 رنز سے ہرایا۔ اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر چینائی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور یہ فیصلہ کے کے آر کیلئے مہنگا ثابت ہوا۔ چینائی نے ’مین آف دی میچ‘ فاف ڈوپلیسی کے شاندار 86 رنز کی مدد سے 192/3 اسکور کئے جس کے جواب میں کولکاتا کی ٹیم 165/9 تک محدود رہی۔ شردل ٹھاکر نے 3 وکٹیں لئے۔