چینائی ۔ تین مرتبہ کی چیمئین چینائی سوپر کنگس نے اپنی آئی پی ایل 2021 کی تیاریوں کا ممبئی میں آغاز کرے گی جیسا کہ اس نے اپنے ممبئی کا سفر شروع کردیا ہے ۔ مہیندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت چینائی کی ٹیم نے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں 8 مارچ کو اپنی پراکٹس کا آغاز کیا تھا اور وہ اب تک یہی پراکٹس کر رہی تھی ۔ چینائی کی ٹیم اب یہاں سے ممبئی کیلئے روانہ ہوچکی ہے جہاں وہ ایک مہینے تک رہے گی ۔ ٹیم ٹے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کے ایس وشواناتھن نے کہا ہے کہ یہاں 15 دن طویل کیمپ میں کھلاڑیوں نے بہترین وقت گذارا ہے اور اپنی پراکٹس پر پوری توجہ مرکوز کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سیزن میں دھونی نے ہمیں کہا تھا کہ وہ 2021 کے سیزن کی تیاری چینائی میں کریں گے اور انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق یہاں پہونچکر 15 روزہ کیمپ کو مکمل کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2021 سیزن میں ٹیم بہتر مظاہرے کیلئے پُرعزم ہے کیونکہ گذشتہ کی بہ نسبت اس مرتبہ ہم نے کئی ایک کھلاڑیوں کو تبدیل کیا ہے جسے امید ہے کہ اس سیزن میں ہمارے مظاہرے بہتر ہوں گے ۔ یاد رہے آئی پی ایل 2021 کا9 اپریل کو آغاز ہورہا ہے اور چینائی کی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ دہلی کیپیٹلس کے خلاف 10 اپریل کو کھیلے گی ۔ یادر ہے کہ امارات میں منعقدہ گذشتہ سیزن میں چینائی کے مظاہرے انتہائی مایوس کن رہے ۔