چینائی۔28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے دوسال کیلئے آئی پی ایل سے پابندی جھیلنے کے بعد ایک بار پھرچینائی سوپرکنگس تنازعہ میں پھنستی ہوئی نظرآرہی ہے ۔ بزنس اسٹینڈرڈ کی خبرکے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نیمنی لانڈرنگ جانچ میں پایا ہے کہ چینائی سوپر کنگس میں انفرااسٹرکچر لیزنگ اینڈ فینانشیل سروسز (آئی ایل اینڈ ایف ایس) نے300 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی۔ یہ سرمایہ کاری سال 2018 میں ہوئی تھی۔ اس سرمایہ کاری کے پیچھے کیا وجہ ہیکہ اس کا علم ای ڈی لگا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2018 میں ہی چینائی سوپرکنگس نے آئی پی ایل میں دو سال کی پابندی کے بعد واپسی کی تھی۔ چینائی سوپر کنگس 2016 اور2017 میں آئی پی ایل نہیں کھیل پائی تھی کیونکہ اسے اسپاٹ فکسنگ معاملے میں قصوروارپایا گیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کواس بات کا تب پتہ چلا ۔