چینائی: سی اے اے کے خلاف ڈی ایم کے کی زبردست احتجاجی ریالی

,

   

چینائی: شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ٹامل ناڈو کی سیاسی جماعت ڈی ایم کے کی احتجاجی ریالی نکالی گئی جس میں ہزاروں لو گوں نے حصہ لیا۔

اس ریالی کی صدارت ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالین کررہے تھے۔ اس ریالی میں دیگر اپوزیشن جماعتیں بشمول کانگریس‘ سی پی آئی‘ سی پی ایم‘ وی سی کے اور ڈی ایم ڈی کے جماعتوں کے کارکنوں نے بھی حصہ لیا اور اپنا احتجاج درج کروایا۔ ذرائع کے مطابق یہ ریلی پولیس کی اجازت کے بغیر نکالی گئی ہے۔ اس ریلی میں سیاسی لیڈرس، سماجی کارکن اور کسانوں پر مشتمل ہزاروں لوگوں نے پر امن ریالی نکالی۔

 

 

ویداننت اور پی ٹی آشا نے ڈی ایم کے صدر اسٹالین کو ہدایت دی کہ اس ریلی میں کوئی تشدد یا فساد برپا نہ ہونے پائے اوراس با ت کوبھی یقینی بنائے کہ اس ریلی کے دوران کسی عوامی جائیداد کو نقصان نہیں پہنچایا جائے۔