چینائی سے امونیم نائیٹریٹ کے ذخیرہ کی حیدرآباد منتقلی کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ چینائی کے کنٹینر فرائیٹ اسٹیشن میں 37 کنٹینرس میں موجود 740 ٹن امونیم نائیٹریٹ کو مرحلہ وار انداز میں حیدرآباد منتقل کیا جائیگا ۔ سی ایف ایس کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو 10 کنٹینرس کو پہلے ہی حیدرآباد روانہ کردیا گیا ہے اور مابقی کنٹینر آئندہ دو دن میں حیدرآباد بھیجے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کنٹینرس کو ٹرک پر لادنے کا کام کیا جانا ہے کیونکہ امونیم نائیٹریٹ کو کنٹینرس میں حاصل کیا گیا تھا اور انہیں کو حیدرآباد بھیجا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ راستے میں خطرات کو کم سے کم کرنے کیلئے یومیہ 10 کنٹینر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ 2015 میں اس امونیم نائیٹریٹ کو درآمد کیا گیا تھا ۔