چینائی میں امیت شاہ کیخلاف احتجاج

,

   

وزیر داخلہ کی طرف پلے کارڈس پھینکنے والا67 سالہ شخص گرفتار
چینائی : وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ چینائی کے دوران عوام نے احتجاج کیا ۔ پولیس نے 67 سالہ شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت دریا راج کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ امیت شاہ کے خلاف احتجاج کے دوران اس شخص نے ان کی طرف پلے کارڈس پھینکے ۔ امیت شاہ یہاں پر بی جے پی حامیوں کے خیرمقدم کا جواب دیتے ہوئے سڑک پر پیدل چل پڑے تھے ۔ امیت شاہ کی طرف پھینکے گئے پلے کارڈس پر واپس جاؤ امیت شاہ لکھا گیا تھا ۔ یہ پلے کارڈس وزیر داخلہ کے قریب جاکر گرا ۔ پولیس نے کہا کہ دریا راج نے حال ہی میں چینائی بی جے پی آفس میں بھی ہنگامہ برپا کیا تھا ۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ ٹاملناڈو میں بی جے پی اور اناڈی ایم کے درمیان سیاسی اتحاد کیلئے بات چیت کی اور بی جے پی ورکرز سے ملاقات کی۔