چینائی میں سپریم کورٹ بنچ کے قیام کا مطالبہ مسترد: روی شنکر پرساد

   

نئی دہلی17فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے جنوبی ہندوستان کے چنئی میں سپریم کورٹ کی بنچ قائم کرنے کی مانگ کے سلسلہ میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل -130 کے مطابق سپریم کورٹ کی بنچ صرف دہلی میں ہی ہو سکتی ہے اور چیف جسٹس صدر کی منظوری کے بعد ہی دیگر مقامات پر اس کی بنچ قائم کر سکتے ہیں۔مسٹر پرساد نے ایک خط لکھ کر مسٹر وائیکو کے اس سلسلہ میں راجیہ سبھا میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ بات کہی ہے ۔مسٹر پرساد نے کہا کہ لا کمیشن نے اپنی 229 ویں رپورٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی آئینی بنچ دہلی میں ہی ہوگی جبکہ دیگر مقدموں کی سماعت کے لئے چنئی اور حیدرآباد کے علاوہ کولکتہ اور ممبئی میں بنچ قائم کی جا سکتی ہے ۔وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے دہلی کے علاوہ دیگر مقامات پر اپنی بنچ کے قیام کی مخالفت کی ہے ۔ اس کے لئے وقتاً فوقتاً ہندوستان کے اٹارنی جنرل سے تجویز لی گئی لیکن سب نے اس کی مخالفت کی ہے ۔