چینائی میں صدر چین کے قیام والی ہوٹل کے باہر تبتی کارکنوں کا احتجاج

   

چینائی 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پانچ مشتبہ تبتی کارکنوں کو پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جبکہ انہوں نے چینائی میں اس ہوٹل کے باہر احتجاج کرنا شروع کیا جہاں چینی صدر ژی جن پنگ قیام کرنے والے ہیں۔ وہ دو روزہ دورہ پر ہیں۔ جن پنگ آج شام تک یہاں پہونچنے والے ہیں اور وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرینگے ۔ یہ ملا پورم کے قریب دونوں قائدین کی دوسری ملاقات ہوگی ۔ پولیس نے تبتی پرچم کے ساتھ ایک نوجوان کو وہاں سے منتقل کردیا جس نے اچانک ہی احتجاج شروع کردیا تھا ۔ پولیس نے نوجوان کو نعرے بازی کرنے سے بھی روک دیا ۔ چینی صدر کے دورہ کے پیش نظر چینائی اور ملاپورم میں سخت سکیوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔