چینائی میں مخالف سی اے اے ریمارکس کی رنگولی

   

چینائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) چینائی پولیس نے چار خواتین اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے اپنے گھر کے باہر اور دوسرے عام مقامات پر مخالف سی اے اے ریمارکس کے ساتھ رنگولی بنائی تھی ۔ پولیس نے دو وکلاء کو بھی گرفتار کرلیا جو پولیس اسٹیشن گئے تھے ۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے غیر قانونی اجتماع کا عذر پیش کیا ہے اور کہا کہ انہوں نے رنگولی احتجاج کیلئے پہلے اجازت حاصل نہیں کی تھی ۔