چینائی میں منعقد شدنی اجلاس میں کے کویتا کی شرکت

   

نظام آباد :11 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن قانو ن ساز کونسل کے کویتا اے بی وی پی نٹ ورک کی جانب سے منعقدہ سمٹ اجلاس میں شرکت کی ۔ اے بی وی پی نٹ ورک کی جانب سے رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کو مدعو کیا گیا ہے ۔ سال 2024 ء کے عام انتخابات میں کونسی جماعت کامیاب ہوگی اور کس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا اس خصوص میں کل ایک ڈیبٹ چینائی میں اے بی وی پی نٹ ورک کی جانب سے سمٹ کیا جارہا ہے جس میں قانون ساز کونسل رکن کے کویتا بی آرایس کی جانب سے، کانگریس کی جانب سے کارتیک چدمبرم ، بی جے پی کی جا نب سے ٹاملناڈو بی جے پی صد ر انا ملائی شرکت کریں گے اور یہ کل شام 7:30 منٹ پر ڈیبٹ ہوگا۔