چینائی میں نیوٹریشن اسکیم کےدوسرے مرحلہ کا آغاز

   

چینائی : ٹاملناڈو حکومت نے آج ‘اترچتھائی اروتھی سیئی’ ( تغذیہ کی کمی کے شکار بچوں اور ان کی ماؤں کیلئے غذائیت کی اسکیم) کے پہلے مرحلے کی شاندار کامیابی کے بعد اریالور میں اسکیم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا۔وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ایریالور میں وارانسی چلڈرن سنٹر میں پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسے 22 کروڑ روپے کی لاگت سے نافذ کیا جائے گا۔اس کے آغاز کے ساتھ ہی، اسٹالن نے کہا کہ وزراء، منتخب نمائندوں اور ضلع کلکٹروں نے اپنے اپنے اضلاع میں تغذیہ کی کمی کا شکار بچوں کی ماؤں میں نیوٹریشن کٹس تقسیم کرکے پروگرام کا آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 0 سے 6 ماہ کی عمر کے 76,705 شیر خوار بچے جو کہ تغذیہ کی کمی کا شکار ہیں اس پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت ان کا احاطہ کیا جائے گا اور کٹس ان کی دہلیز پر تقسیم کی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ 2022 میں شروع کی گئی اسکیم کے پہلے مرحلے کے دوران غذائیت کی کٹس دینے کے بعد 77.3 فیصد غذائی قلت کا شکار بچے نارمل ہو گئے ہیں کیونکہ شیرخوار بچوں کی غذائیت اسی وقت یقینی ہو سکتی ہے جب ماؤں کی صحت کو یقینی بنایا جائے ۔