چینائی نے کولکاتا کو ہرایا

   

کولکاتا: آئی پی ایل میں آج کے کے آر کو ہوم گراونڈ پر سی ایس کے نے دو وکٹ سے ہرا دیا۔ کولکاتا کیلئے یہ بڑا جھٹکا ہے کیونکہ پلے آف کی دوڑ سے خارج ہونے والی ٹیم چینائی نے اسے شکست دی ہے۔ کے کے آر نے 179/6 اسکور کئے۔ جوابی اننگز میں چینائی نے 183/8 بنائے۔ چینائی کے نور احمد کو 4/31 کی شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔