میلبورن۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا ماننا ہے کہ ٹسٹ ٹیم کی قسمت میں گراوٹ اس سال کے شروع میں چینائی میں ہندوستان کے خلاف پہلا ٹسٹ جیتنے کے بعد ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینائی میں 227 رنزکی جیت کے بعد انگلینڈ نے باقی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کو آرام اور تبدیل کرناشروع کر دیا تھا جہاں سے اس کا زوال شروع ہوا جوکہ ایشز میں بھی جاری ہے جہاں انگلینڈ کو 2-0 کا خسارہ ہے۔