چینائی :کوویڈ۔19 ٹسٹ میں پازیٹیو قرار پانے کی شرح میں کمی

   

Ferty9 Clinic

چینائی : چینائی کی مجلس بلدیہ نے دعویٰ کیاکہ اُس کے کوویڈ ۔ 19 ٹسٹ کے نتائج پازیٹیو قرار پانے کی شرح میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ماہ اگسٹ کے اختتام تک اِس شرح کا اعداد و شمار کے ذریعہ ثبوت مل جائے گا۔ کمشنر بلدیہ پرکاش نے کہاکہ فی الحال 9.50 فیصد افراد کے نتائج گزشتہ ماہ کے 14 تا 15 فیصد شرح کے مقابلے میں کم ہیں اور اُنھیں یقین ہے کہ یہ شرح جاریہ ماہ کے ختم تک مزید کم ہوجائے گی۔