چینائی کو سنسنی خیز میاچ میں 2 رنز سے شکست، بنگلور کی اول پوزیشن

   

بنگلورو : آئی پی ایل میں آج رات سنسنی خیز میاچ دیکھنے میں آیا ۔ جس میں دونوں ٹیموں نے ہائی اسکور کیا ۔ رائل چیالنجرس بنگلور نے 213/5 اسکور کیے جس کے جواب میں چینائی سوپر کنگس کا اسکور 211/5 رہا ۔ یش دیال نے میاچ کا آخری اوور پھینکا جس میں چینائی کو جیت کیلئے 15 رنز درکار تھے لیکن دیال نے ایک نو بال کے باوجود 12 رنز دئیے اور ٹیم کو جیت دلائی ۔ بنگلور اس جیت کیساتھ پوائنٹس ٹیبل میں اول پوزیشن پر پہونچ گیا ۔ آر سی بی کیلئے روماریو شیفرڈ نے 14 گیندوں میں 53 ناٹ آوٹ بنائے ۔