چینائی کو شکست،ممبئی کے پلے آف میں رسائی کے امکانات

   

چینائی ۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل 2019 کے ایک میچ ممبئی انڈینس نے چینائی سوپرکنگس کو 46 رنز سے شکست دی ہے۔ ممبئی انڈینس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان روہت شرما کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورس میں چار وکٹ پر 155 رن بنائے ۔ جواب میں چینائی سوپرکنگس کی پوری ٹیم 17.4 اوورس میں 109 رن بناکر ہی آوٹ ہوگئی۔ کپتان روہت شرما نے 48 گیندوں میں چھ چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 67 رنوں کی اننگز کھیلی۔ روہت شرما کے علاوہ کوئنٹن ڈی کاک نے15 رن ، ایون لوئس نے 32 رنز ، کرونال پانڈیا نے ایک رن ، ہاردک پانڈیا نے 23 اور کیرون پورلارڈ نے 13 رنز بنائے۔ چینائی کی طرف سے سینٹنر نے دو جبکہ عمران طاہر اور چاہر نے فی کس ایک وکٹ لئے۔ ہدف کے تعاقب میں چینائی سوپرکنگس کی طرف سے سب سے زیادہ مرلی وجے نے 38 رن بنائے۔ اس کے علاوہ براوو نے 20 اور سینٹنر نے 22 رنوں کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی دوسرا بیٹسمین دہرے اعداد تک نہیں پہنچ سکا۔ ممبئی کیلئے لستھ ملنگا نے 3.4 اوورس میں چار وکٹ لئے جبکہ کرونال پانڈیا نے تین اوورس میں صرف سات رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔