ممبئی : چینائی سوپر کنگس نے پنجاب کنگس کو آئی پی ایل کے میچ میں بآسائی 6 وکٹس سے ہرادیا ۔ ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے محض 106/8 اسکور کئے ۔ دیپک چہر نے 4 وکٹ لئے اور میچ ایوارڈ حاصل کیا۔چینائی نے 107/4 پر جیت درج کرائی۔
