چینائی : ممبئی انڈین کے ہیڈ کوچ مہیلا جئے وردھنے نے کہا ہے کہ چینائی کی وکٹ ناقابل کھیل نہیں تاہم اِس کا دھیما مزاج بیٹسمنوں کے لئے ایک چیالنج ہے اور جو ٹیم پہلے بیاٹنگ کرتی ہے اِسے مقابلہ پر غلبہ مل جاتا ہے۔ گزشتہ 6 مقابلوں میں یہاں 3 مرتبہ 150 سے زائد رنز بنائے گئے ہیں جس میں 5 مرتبہ وہ ٹیمیں کامیاب ہوئیں جنھوں نے پہلے بیاٹنگ کی ہے۔ رائل چیالنجر بنگلور اور راجستھان رائلز کے درمیان اتوار کو کھیلا گیا مقابلہ ہمالیائی اسکور کا مقابلہ تھا جہاں ویراٹ کوہلی کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنانے کے بعد 38 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ 43 سالہ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جئے وردھنے نے کہاکہ یہ وکٹ ناقابل بیاٹنگ نہیں بلکہ یہ ایک مسابقتی وکٹ ہے اور جو ٹیم اِس کے برتاؤ کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرلیتی ہے اُسے کوئی دقت نہیں ہوتی اور وہ بورڈ پر ایک چیالنجنگ اسکور درج کرسکتی ہے۔ جئے وردھنے نے اپنے آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کی بولنگ کے ضمن میں کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ آل راؤنڈر کے متعلق کوئی جوکھم لینا نہیں چاہتا۔